ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے خود کشی کر لی

Indian acter,wife,committed suicide,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے  مبینہ طور پرخود کشی کر لی۔

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار اور کامیڈین الاس پنڈالم کی اہلیہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے پولیس کو درج کروائی، شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ آشا لاپتہ تھیں جن کی تلاش کے دوران ان کی لاش پٹھان امتھیٹا رہائش گاہ کی بالکنی میں لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آشا نے خودکشی کی ہے، واقعے کے وقت آشا اپنے بچوں کے ساتھ بالائی منزل والے کمرے میں سو رہی تھیں جبکہ اداکار الاس پنڈالم بھی گھر پر ہی موجود تھے۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ اوپر بچوں کے کمرے میں گیا تو بچے تو موجود تھے لیکن اہلیہ آشا موجود نہیں تھی جس پر پولیس کو فون کر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔