ویب ڈیسک:توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ وزرائے اعظم، صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں،تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں ۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے،انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے ، درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور انفارمیشن کمیشن کو فریق بنایاگیا۔