ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا آئی فون 14 اور 15 میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

Apple
کیپشن: Apple
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل  کا آئی فون 14 میں سب سے بڑا 48 میگا پکسلز کا کیمرہ متعارف کرانے  کا فیصلہ، یادرہے اب تک آئی فون 13 پرو سمیت جو بڑے سے بڑا موبائل فون کیمرہ ایپل نے متعارف کرایا ہے وہ صرف 12  میگا پکسلزکا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نہ صرف آئی فون 14 بلکہ آئی فون 15 میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔  ایپل 2022 میں اپنی '' ایپل اے وی/ وی آر'' متعارف کرانے جارہا ہے جس پر صرف اس 48 میگاپکسلز کیمرے کی ریکارڈ کردہ ہائی کوالٹی ویڈیوز پلے ہوسکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 14 میں نصب کیا جانیوالا یہ جدید ترین کیمرہ تائیوان کی کمپنی  ''لارگن پریسیشن'' فراہم کرے گی۔ جبکہ 2023 میں متعارف کرائے جانیوالے والے آئی فون 15 میں پیری اسکوپ لینز بھی دیا جائے گا جو کہ اینڈ رائڈ فون میں کئی سالوں پہلے متعارف کرایا جا چکا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر