ویب ڈیسک: پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔
سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوگی۔ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں وقت لگے گا۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جارہی ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ متبادل چینلز کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بہتر ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں مزید بینڈ وتھ ایڈ کی جائے گی جبکہ عالمی سب میرین کیبل میں فالٹ دور ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ فالٹ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔