علی ظفر نے ابھرتے گلوکاروں کے دل جیت لئے

علی ظفر نے ابھرتے گلوکاروں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی 42 ) معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے " بھائی حاضر ہے" میں نئے ریپرز کو موقع اور انہیں نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں اُن کا نیا گانا بج رہا ہے۔ علی ظفر نے ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد اعلان کیا کہ " بھائی حاضر ہے" کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں ریپ کرنے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریپرز " بھائی حاضر ہے" کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں‌ اور ویڈیو ریکارڈ‌ کرکے اُسے فیس بک پیج پر بھیج دیں۔ گلوکار نے اعلان کیا کہ پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)