ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان بابر اعظم کی مشکلات میں اضافہ

کپتان بابر اعظم کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) بابر اعظم کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت، خاتون حمیزہ مختیار نے ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر خاتون حمیزہ مختیار نے بابر اعظم پر ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مخالف پارٹی کی جانب سے دھمکی آمیز مسیجز موصول ہو رہے ہیں۔ بابر اعظم کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

حمیزہ کے وکیل نے بابر اعظم کے وکیل کے وکالت نامے پر سوالات اٹھا دیئے کہا کہ بابر اعظم کے وکلا نے جعلی دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرایا۔   بابر اعظم بیرون ملک جانے سے پہلے وکالت نامہ سائن کر کے گئے۔ عدالت نے دونوں درخواستیں 23 دسمبر تک ملتوی کر دیں۔