ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منافع خوروں نےعوام کا جینا محال کردیا

منافع خوروں نےعوام کا جینا محال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہرمیں منافع خوروں نےعوام کا جینا محال کردیا۔ شہرمیں نہ توسبزیوں کی قیمتوں میں کمی آسکی اورنہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن ہو سکی۔

 لاہورشہرمیں سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ایک خواب بن گئی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹرکی قیمت بارہ روپے اضافے کے بعد ایک سوپچیس روپے فی کلومقررکی گئی جبکہ سبزی منڈیوں میں ٹماٹر ایک سوتیس روپے میں فروخت ہوتے رہے۔

مارکیٹ میں ٹماٹر ایک سوپچاس روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

پیازاسی سے سو، آلوپچاس، لہسن تین سو، ادرک تین سوپچاس، گاجرپچاس، کھیرا ساٹھ، شلجم ساٹھ، مٹرایک سوبیس، گوبھی ساٹھ سے اسی روپے کلومیں فروخت ہوتی رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمارکیٹ کمیٹی شہرمیں اپنے سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد کروائے تا کہ ہمیں کچھ سکھ کا سانس آئے۔

دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد نہیں ہوگا اُس وقت تک سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فروخت نہیں ہوسکتیں۔

Shazia Bashir

Content Writer