ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے اجلاس

خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مشیر وزیر اعلی خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کارکردگی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کے افسران نے کام کے بارے میں بریف کیا۔ خواجہ احمد حسان کہتے ہیں مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔

نوے شاہر اہ قائد اعظم پر مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں مختلف اداروں کے افسران کی جانب سے اب تک کیے گئے کام پر بریفنگ دی گئی۔خواجہ احمد حسان نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے منصوبے کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے تجاویز بھی مانگی گئیں۔ خواجہ احمدحسان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ہر شخص کو دن رات کام کرنا ہوگا۔ کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹس کا روزانہ کی بنیاد پردورہ کیاجائے گا۔

مزیددیکھئے: