ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 49 دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کو شاباش

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 49 دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جبکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہےمحسن نقوی نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔