ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی پر اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی پر اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔