سٹی42: نجی سکولوں کے مالکان نے بارش کی وجہ سے کل کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔ حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں کے متعلق کوئی فیصلہ اب تک سامنے نہیں آیا۔
کراچی میںآج بھی بارشوں کے باعث بہت سے پرائیویٹ سکولوں ن کی انتظامیہ نے کل 22 اگست کو بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ دو دن سے کراچی میں سرکاری اور پرائیویٹ تمام تعلیمی ادارے بارش کی وجہ سے بند ہیں۔
نجی سکولوں کے منتظم کل جمعہ کے روز بھی بارشوں کے امکان کے پیش نظر سکول بند رکھنے کا اعلان سوشل ویب سائٹ ایکس پر کر رہے ہیں۔
22 اگست اسکول بند ہونگے یا نہیں ؛ محکمہ تعلیم سندھ نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔ کل بھی پرائیویت سکولوں کی جانب سے آج جمعرات کو سکول بند رکھنے کے اعلانات سامنے آنے کے بعد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی اپیل پر سندھ کے وزیر تعلیم نے چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تاحال کل اسکول بند رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔