سٹی42: ٹریفک پولیس کے جو ای چالان اب تک ادا نہیں ہوئے ان کی ادائیگی کرنے پر پچاس فیصد رعایت مل جائے تو آپ کیا سوچیں گے۔ یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ ایسا ہو گیا ہے۔
پڑوسی ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کی ٹریفک پولیس کے زیر التواء ای چالانوں کی ادائیگی پر 50% رعایت دے رہی ہے۔
نئی ڈسکاؤنٹ اسکیم کی کلیدی تفصیلات
بھارت کے میڈیا نے آج رپورٹ کیا ہے کہ بنگلورو میں تمام زیر التواء ٹریفک ای-چالانوں پر 50% رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
بنگلور کے شہریوں کو ای چالان پر پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کی یہ رعایت 23 اگست سے 12 ستمبر 2025 تک دستیاب ہوگی۔
اہلیت
بنگلور ٹرفک پولیس نے وضاحت کی ہے کہ صرف خلاف ورزیوں (وائلیشن) کے لیے جاری کردہ ای چالان کے حامل شہری اس پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کی رعایت کے اہل ہوں گے۔
چالان پر گزشتہ ڈسکاؤنٹ سکیموں کے اثرات
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بنگلورو نے اس طرح کی اسکیم شروع کی ہو۔ مقامی ٹریفک پولیس پہلے بھی اس طرح کی ڈسکاؤنٹ سکیمیں چلاتی رہی ہے۔
3 فروری سے 11 فروری 2023 کے دوران بنگلور پولیس نے زیر التوا ای چالان پر ڈسکاؤنٹ سکیم دی تو زیر التوا ای چالان کے 18.26 لاکھ سے زیادہ کیس کلیئر ہوئے، 6 دنوں کے اندر بنگلور ٹریفک پولیس کی کلیکشن 51.85 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
صرف 4 فروری 2023 (سکیم آنے کےاگلے دن) تقریباً 4.77 لاکھ مقدمات سے 13.81 کروڑ بھارتی روپےکا ریونیو اکٹھا ہوا۔
14 فروری 2023 تک اس اسکیم کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد زیر التواء ٹریفک چالان کیسز کو حل کیا گیا تھا۔ اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس سکیم کی توسیع پر غور کیا گیا۔
مارچ 2023 میں اس ڈسکاؤنٹ کو مزید 15 دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا، اس رعایت کو 11 فروری سے پہلے کی خلاف ورزیوں پر لاگو کیا گیا۔
جولائی تا ستمبر 2023 ڈسکاؤنٹ سکیم کا تیسرا دور؛ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرتے پکرے جانے والوں کے پاس ای چالانوں کی رقم بھرنے کے لئے 9 ستمبر تک کا وقت تھا، اس سکیم کے نتیجے میں 50 لاکھ سے زیادہ خلاف ورزیوں پر کئے گئے ای چالانوں کے 50 فیصد جرمانوں کی ادائیگی سے 135 کروڑ بھارتی روپے جمع ہوئے۔
2025 کی ڈسکاؤنٹ سکیم میں نیا کیا ہے
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ زیرالتوا ای چالون کے جرمانے کی 50 فیصد رعایت کے ساتھ ادائیگی کی حکمت عملی کا ایک تازہ دور ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر تین ہفتوں کی ونڈو میں زیر التواء ای-چالانوں کو صاف کرنے کے لیے موٹرسائیکلوں کے مالکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2024 تک، کرناٹک بھر میں 3.25 کروڑ ٹریفک خلاف ورزیوں پر کئے گئے جرمانوں کی وصولیاں زیر التواء ہیں- جن کی مالیت تقریباً 1,700 کروڑ روپے ہے، جس میں صرف بنگلورو میں 1,425 کروڑ ہ روپے کے جرمانوں کی ادائیگیاں نہین ہو رہیں۔
موجودہ سکیم خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کی نصف رقم جمع کروا کر جان چھڑانے اور حکام کو طویل عرصے سے بقایا جات کی وصولی کا بروقت موقع فراہم کرتی ہے۔
بنگلورو ٹریفک پولیس نے ای چالان کے جرمانے رعایت کے ساتھ جمع کروانے والوں کو اپنی ویب سائٹ پر ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے 12 ستمبر تک آنے والی ڈسکاؤنٹ ونڈو کو دیکھتے ہوئے، واجبات کی ادائیگی اور بعد میں مکمل جرمانہ ادا کرنے سے بچنے کا یہ اچھا وقت ہے۔