ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں ؛ وزیر ہاوسنگ بلال یاسین

رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں ؛ وزیر ہاوسنگ بلال یاسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہڈیارہ ڈرین میں ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ ڈالنے کی روک تھام بارے اجلاس ہوا
وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نےاجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور آباد ممبر وں نے شرکت کی 
بریفنگ میں ڈی جی واسا پنجاب نے  بتایا  کہ ہڈیارہ ڈرین میں انڈسٹری و نجی سکیموں کیجانب سے بغیر ٹریٹمنٹ پانی ڈالا جا رہا ہے،نجی سکیمیں ٹریٹڈ پانی کو دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکیں گی، واسا لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ لگا رہا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ  بلال یاسین نے کہا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ و پانی کے ضیاع کی روک تھام بارے ٹھوس میکانزم پر کام کر رہے ہیں، انڈسٹریز اور رہائشی سکیموں سے ویسٹ واٹر پانی کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے،ہڈیارہ ڈرین پر مختلف پوائنٹس پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر ہڈیارہ ڈرین کے 10 کلومیٹر ایریا کو پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے گا،رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں ہے،پی ایچ اے، ہاؤسنگ اسکیموں اور انڈسٹری سے مل کر گرین بیلٹ بنائے گ۔