سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 281.95 روپے سے کم ہوکر 281.92 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 284.21 روپے پر آگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 10 پیسے اضافے سے 330.87 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 98 پیسے کمی کےبعد 382.73روپے، سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.65 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.40 روپے پر برقرار رہا۔