ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز ہاسٹل آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ جاری

ڈاکٹرز ہاسٹل آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پی آئی سی کے ڈاکٹروں کے ہاسٹل میں لگی آگ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی.

   تحقیقات میں انکشاف  کیا گیا کہ ہاسٹل میں غیرقانونی طورپربھی ڈاکٹرزرہائش پذیر تھے ۔

  رپورٹ  کے مطابق ہاسٹل کی عمارت کےسٹریکچرمیں بڑےپیمانےپرتبدیلی کی گئی ،گیس کی سپلائی ہونے کے باوجود بھی سلنڈر استعمال ہوتے رہے ،ہاسٹل میں الیکٹرک لوڈ چیک کروائے بغیر ایئر کنڈیشنر نصب کیے گئے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹرز ہاسٹل و رہائش گاہوں بارے نئے ایس او پیز جاری کردیئے۔

 جاری کر دہ مراسلہ  کے مطابق  ڈاکٹرز ہاسٹل اور رہائش گاہیں میرٹ کی بنیاد پر ہی الاٹ کی جائیں، ڈاکٹرز ہاسٹل ، رہائش گاہوں میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ڈاکٹرز ہاسٹل اور رہائش گاہوں میں گیس سلنڈر، مٹی کے تیل کے چولہے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔