ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو روز کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اور فی اونس 20 ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔

 آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 57  ہزار 200 روپے اور دس گرام 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے کا ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 20 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر تک پہنچ گئے۔

 اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے اضافے سے 4013 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.78 ڈالر بڑھ کر 37.80 ڈالر ہوگئے۔