ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجاع حیدر کا ڈراما انڈسٹری کے گمنام ہیروز کو عزت و تحفظ دینے کا مطالبہ

شجاع حیدر کا ڈراما انڈسٹری کے گمنام ہیروز کو عزت و تحفظ دینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار شجاع حیدر کا کہنا ہے کہ ڈراما انڈسٹری کےپردے کے پیچھے کام کرنے والے گمنام ہیروز کی حفاظت اور عزت کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ڈراما انڈسٹری کے گمنام ہیروز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مسلسل بارش کے دوران وہ پروڈکشن ہاؤسز کے ملازمین اور کریو ممبرز کے بارے میں سوچے بغیر نہیں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محنتی لوگ ہماری انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مگر اکثر انہیں بنیادی حفاظتی سامان بھی میسر نہیں ہوتا نہ دستانے، نہ جوتے اور نہ ہی کوئی تحفظ، ایسی صورتحال میں یہ صرف تکلیف کی بات نہیں، بلکہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی یا غیر محفوظ کام کی جگہ کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔

شجاع حیدر کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگ کام کرنے کے لیے شہر کے مضافات سے طویل فاصلے طے کرتے ہیں اور پھر بھی انہیں سب سے کم ترجیح دی جاتی ہے، یہ دل شکن ہے، کیونکہ جب ہم یعنی اداکاروں کو مراعات دی جاتی ہیں اور خیال رکھا جاتا ہے تو یہ ملازمین ہی ہیں جن کی وجہ سے کیمرے کے پیچھے کی چیزیں ممکن ہوتی ہیں۔

انہوں نے انڈسٹری سے اپیل کی کہ قدم آگے بڑھائیں صرف کیمرے کے سامنے گلیمر کے لیے نہیں، بلکہ ان لوگوں کی عزت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے جو یہ سب ممکن بناتے ہیں۔

ان کے پیغام کی تائید ساتھی اداکارہ کبریٰ خان نے بھی کی، جنہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا یہ دیکھ کر کہ جو لوگ ہم سب کے لیے سب کچھ جوڑے رکھتے ہیں، انہیں پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم ہیں اور ہماری ٹیم کا ہر فرد اسپاٹ بھائی سے لے کر انجینئر ٹیم، رائیڈر/میک اپ اور اسٹائلنگ ٹیم تک برابر اہم ہے، وہ یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ کیا ان تمام لوگوں کے بغیر شوٹنگ شروع ہو سکتی ہے۔

Caption

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے، اس پر توجہ دی جائے اور اگر خدانخواستہ کبھی کوئی حادثہ ہوگیا تو وہ حادثہ نہیں بلکہ غفلت ہوگی۔