ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی کیس,عدالت نے درخواست نمٹادی

مغوی کی عدم بازیابی کیس,عدالت نے درخواست نمٹادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم بازیابی کیس میں ایس پی ،کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ لاہور ہائیکورٹ پیش،عدالت نے مغوی کے بازیاب ہونے کے باعث درخواست نمٹادی.

جسٹس چوہدری سلطان محمود نے شہری محمد ندیم کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ایس پی ،کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت کے لاء افسر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا سی ٹی ڈی کی تحویل میں نہیں ہے ، پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا گزشتہ روز گھر پہنچ گیا ہے،، عدالت نے ایس پی اور وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹادی.
 

Ansa Awais

Content Writer