ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی نے سول جج محمد رمضان ڈھڈی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مستعفی جج اب بطور وکیل پریکٹس کریں گے۔یاد رہے کہ محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے 11 سال، 4 ماہ اور 7 دن بطور سول جج فرائض سرانجام دیے۔
ان کے استعفے کے بعد عدالتی برادری میں مختلف آراء سامنے آئی ہیں، تاہم وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ وہ بطور وکیل بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزارت قانون و متعلقہ محکموں کو استعفے بارے آگاہ کردیا ْ، چیف سیکرٹری پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو بھی کاپی ارسال کر دی ،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو بھی اطلاع دی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو بھی اطلاع بھجوائی گئی،پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھی اطلاع بھجوا دی گئی۔