ایشیا کپ؛ بھارت  حیران کن ہتھیار میدان میں لے آیا

Asia Cup, India announces the squad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ کے لئے  بھارت کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بھارت گرینڈ ایونٹ کے لئے ٹیم میں حیران کن  اضافہ کر دیا۔ خطرناک ہتھیار میدان میں لے آیا۔
ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ  میں گیارہ ماہ بعد انجری سے نجات پانے والے جسپریت بمرا کی بھی واپسی ہو گئی ۔ 

پریس کانفرنس کے بجائے پریس ریلیز جاری کے ذریعے بھارتی بورڈ نے 17 رکنی ایشیا کپ اسکواڈ کا اعلان کیا ۔

پاکستان کی میزبانی میں ہو رہے ایشیا کپ کے لئےمنتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں روہت شرما کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر پلیئرز میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہردک پانڈیا، جسپریت بمرا، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کے ایل راہول، اکسر پٹیل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دو ستمبر کو کینڈی میں ہو گا