سول جج کی بیوی کے تشدد کا شکار بچی کی دوسری پلاسٹک سرجری کی تیاری

Rizwana Torture Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سول جج کی بیوی کے تشدد کا شکار رضوانہ کاآج پلاسٹک سرجن معائنہ کریں گے۔

رضوانہ کے علاج کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ  کےسربراہ نے بتایا کہ اگر گزشتہ پلاسٹک سرجری کےزخم بھر گئے تو کل رضوانہ کے سر کی سکن گرافٹنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دیگر زخموں کو بھی کل دوبارہ صفائی کی جائے گی۔

رضوانہ کےچہرے کی سکن گرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔اسکی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہ۔ رضوانہ 3 وقت کا گھر کا بنا ہوا کھانا کھا رہی ہے۔ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امید ہے رضوانہ کے زخم بھی جلد بھر جائیں گے۔