(اسرار خان) علامہ اقبال ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا، کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
اے ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل عقیلہ نقوی کے مطابق گرفتار ملزموں میں شفیع اور پرویز شامل ہیں،پکڑے گئے کنٹینر سے 6000 پتنگیں اور ڈور کی 50 چرخیاں برآمد کی گئیں، گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر اضلاع میں بھی پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔