ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

load shedding
کیپشن: load shedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 192 میگا واٹ ہوگیا، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار اور پیداوار 20 ہزار 808 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی وسائل سے 7 ہزار 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 332 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری بجلی گھر 800 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس 875 ہزار اور سولر پلانٹس سے پیداوار 131 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس پاور پلانٹس سے 70 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔