ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں،شیخ رشید

Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف اتھارٹی بن جائے گی۔ یوٹیوبرز کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ   ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو” ش”نے روکا ہے۔ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔