سڑک پر کوڑا پھینکنے والے شہریوں کیخلاف مقدمہ درج

سڑک پر کوڑا پھینکنے والے شہریوں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: سڑک پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور ٖغیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیمز کا ایکشن، کوڑا پھینکنے والی پانچ گاڑیوں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 4گاڑیاں اور 2رکشے پکڑ لئے گئے جبکہ 5کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئیں ہیں۔ انفورسمنٹ ٹیمز نے نشتر ٹاؤن، کماہاں، چلڈرن ہسپتال سے ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کیں اور کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیم کے مطابق تمام تر کارروائیاں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سڑکوں یا خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوڑے کو غیر مناسب طریقے سے ڈمپ کرنے سے ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ کچرے کو جلانے سے شہریوں میں سانس اور جلدی امراض کی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں جبکہ ٹھوس فضلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس، ہیضہ، دست، پیچش اور دیگر بیماریوں کا قہر بھی بڑھ جاتا ہے۔