15 ستمبر کوسکول کھولنے ہیں یا نہیں، وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

15 ستمبر کوسکول کھولنے ہیں یا نہیں، وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا، سکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں، وزارت صحت سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کر رہی ہے۔ 

 

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے  کے لئے مثبت اقدامات کیے۔ 

 

 وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پر کام کیا، پہلی جماعت سے پانچویں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی، اپریل 2021 میں پاکستان کے تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔

واضح رہے برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔برطانیہ کورونا کیسز میں میں پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ سکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer