وزیراعلیٰ پنجاب نے پی پی ایس سی کے نئے امتحانی مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی پی ایس سی کے نئے امتحانی مرکز کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب نے جوہر ٹاؤن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے امتحانی مرکز کا افتتاح کردیا۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں 10 کنال اراضی پر بنائے گئے پنجاب پبلک سروس کمیشن( پی پی ایس سی) کے نئے امتحانی مرکز کا افتتاح کردیا،چیئرمین پی پی ایس سی نے وزیراعلیٰ کو نئے امتحانی مرکز کے بارے میں بریفنگ دی, وزیراعلیٰ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے امتحانی ہالز دیکھے اور امتحانی مراکز کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔

  ذرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کا نیا امتحانی مراکز 4 منزلوں پر مشتمل ہے، جس  کی تعمیر پر  36 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

افتتاح کے  موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن سسٹم کی تنصیب سے  امیدواروں کو بہت آسانی ہوگی، جدید نظام دیگر محکموں میں بھی ہونا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer