ضلعی انتظامیہ کی غفلت،  شہر کی سڑکیں اندھیرے میں ڈوب گئیں

ضلعی انتظامیہ کی غفلت،  شہر کی سڑکیں اندھیرے میں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کی سڑکیں روشن نہ ہو سکیں، متعدد بڑی شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس خراب، شہریوں سے لوٹ مار اور ٹریفک حادثات میں اضافہ، گریٹراقبال پارک میں رات کے وقت بھی لائٹس جلنے سے بجلی کا بے دریغ ضیاع ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سڑکیں جو کبھی روشن ہوا کرتی تھیں مگر اب تبدیلی سرکار کی ناقص حکمت عملی کے باعث تاریک ہو گئی ہیں۔ شہر میں فیروز پور روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، ملتان روڈ، شادمان شاہ جمال، ٹاون شپ، پیکو روڈ ، کھاڑک نالہ سمیت دیگر شاہراہوں پر رات کے وقت تاریکی چھا جانے سے ہوکا عالم ہوتا ہے، سڑکوں پراندھیرا ہونے کی وجہ سے جہاں حادثات رونما ہوتے ہیں وہیں لوٹ مار کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔

دوسری جانب سے گریٹر اقبال پارک میں رات کے وقت بلاوجہ لائٹس جلنے کی وجہ سے بجلی کا ضیاع معمول بن چکا ہے، مگر نااہل انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer