ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے 3 بڑے نام سامنے آگئے

چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے 3 بڑے نام سامنے آگئے
کیپشن: City42 - Chief Sectary Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حلف اٹھاتے ہی چیف سیکرٹری پنجاب کی دوڑ میں تیزی آنے لگی،چیف سیکرٹری  کیلئے تین بڑے نام بھی سامنے آگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے وفاقی سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان، وفاقی سیکرٹری احمد نواز سکھیرا کے نام زیر غور ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی بھی بطور چیف سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت ہی کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد، گورنر پنجاب کی مشاورت سے نیا چیف سیکرٹری اور نیا آئی جی تعینات ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer