(اعجاز جمالی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال، خصوصاً سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور بہتر سماجی خدامت کے حصول سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کےموقع پر صوبے میں مؤثر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ صوبے میں حکومت، سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مؤثر اشتراکِ عمل کو فروغ دیا جائے۔
ملاقات کےموقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری نےمزید کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے.