ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں 280 ٹریفک حادثات بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 341 زخمی

 لاہورمیں 280 ٹریفک حادثات بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 341 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے 280 حادثات میں بچی سمیت 341 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 280 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی سمیت 2 جاں بحق اور 341 افراد  زخمی ہوئے ہیں120 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 221 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی تھی جبکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔