ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار دے دیا گیا اب سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لئے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مدمیں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑیگا ترامیم سے قبل 25 کلوواٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔

ذرائع کےمطابق صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنکشن دیا جا سکے گا۔