ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن، سخت سیکیورٹی انتظامات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن، سخت سیکیورٹی انتظامات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن کے حوالے سے6 رہنماؤں کے نام کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی، اس فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف کے نام شامل ہیں۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے بھی آج اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔

 جیل کے اطراف سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی پکٹس قائم کی گئی ہیں، داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ، گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 5 پر عارضی پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

 انتظامیہ کے مطابق تمام اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer