ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی کی بولنگ مضبوط، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے؛ بابر اعظم

 پشاور زلمی کی بولنگ مضبوط، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے؛ بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے، پشاور زلمی نے کمزور ایریا کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ مضبوط کی ہے، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے، ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئر کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔