ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجری کے دوران جو ٹائم ملا اس کو اپنا کھیل بہتر کرنے کیلئے استعمال کیا ہے؛ حسن علی

انجری کے دوران جو ٹائم ملا اس کو اپنا کھیل بہتر کرنے کیلئے استعمال کیا ہے؛ حسن علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ انجری کے دوران جو ٹائم ملا اس کو اپنا کھیل بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

حسن علی نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی تھی، جو میری بولنگ میں کمی تھی اس کو درست کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر کام کیا، انجری کے دوران جو ٹائم ملا اس کو اپنا کھیل بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے کے معاملے میں ڈسپلن لے کر آیا ہوں، ہم پڑاٹھے کھا کر بڑے ہوئے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کے بہت سارے ٹیلنٹ کو گروم کیا ہے، پی ایس ایل میں دنیا کے ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، میری بنیاد ڈومیسٹک کرکٹ میں بنی، پی ایس ایل میں میری گرومنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو سب سے اہم راستہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس ٹھیک کرنا ہوتا ہے، پہلے بھی جب ٹیم سے باہر ہوا تھا تو ڈومیسٹک میں جاکر پرفارم کیا اور واپس آیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور خواہش ہے دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلوں، میں پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں، پرفارمنس ہو گی تو ٹیم میں رہوں گا۔