تیسرا ٹی ٹوینٹی؛ نیوزی لینڈ  کی 2  وکٹیں  53  رنز پر گر گئیں

Tim Robinson, Tim Safert, City42 , Pakistan vs New Zeeland, Rawalpindi Cricket Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کے 178 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کے اوپنر ٹم سیفرٹ 5 ویں اوور میں عباس آفریدی کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ دوسرے اوپنر ٹم روبن سن  چھٹے اوور میں نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے۔  نیوزی لینڈ نے 6  اوورز میں  53  رنز بنا لئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر  ٹم روبنسن نے  19 گیندوں سے  28 رنز بنائے اور ٹم   سیفرٹ نے  16 گیندوں سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹم روبنسن پہلے دو میچوں میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے تھے، آج انہوں نے 16 گیندوں میں 5 چوکے مار لئے.

پاکستان کی اننگز

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آج ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور  گرین شرٹس نے 20 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  178 رنز بنائے۔ 

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 20 گیندوں سے 41 رنز بنائے، عرفان خان نے  20 گیندوں سے  30 رنز  ناٹ آؤٹ بنائے، بابر اعظم نے   20 گیندوں سے  37 رنز، صائم ایوب نے 22  گیندوں سے 32 رنز بنائے۔  محمد رضوان 21  گیندوں سے 22 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔  عثمان خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور افتخار احمد دو رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔