اسپین کی ٹک ٹاک اسٹار پیٹریشیارائٹ انتقال کر گئی

اسپین کی ٹک ٹاک اسٹار پیٹریشیارائٹ انتقال کر گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسپین کی ٹک ٹاک اسٹار پیٹریشیارائٹ جلد کے کینسر کے باعث 30 سال کی عمر میں چل بسیں۔

 میڈیا  رپورٹس کے مطابق پیٹریشیا رائٹ فیشن اور خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تھیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹریشیارائٹ کے اہلخانہ نے بھی موت کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی آخری ویڈیو انسٹاگرام پر 5 اپریل کو اسپتال کے بستر سے پوسٹ کی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹریشیا رائٹ 4 سال قبل جلد کے کینسر میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق اسپینش ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کے آخری دنوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔