ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں انٹرنیٹ سروسز سے متعلق پی ٹی اے کا اہم بیان

انٹرنیٹ پرابلم
کیپشن: Internet Problem
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔آج ملک میں انٹرنیٹ سروسز  میں تعطل کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال اور مرمت کی سرگرمی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی اے نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اکیس اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آنے کے امکانات تھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor