ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گاڑیاں بند، موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے

شہر میں گاڑیاں بند، موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہرمیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ایک لاکھ 57 ہزار 457 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری، 1454مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کی جانب سے 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1062 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔01 لاکھ 10 ہزار 724 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔21021 رکشوں، 12 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، جبکہ بغیر ماسک مجموعی طور پر 1454 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہورکا کہنا ہے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جارہا، دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہے، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جارہا.شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی آفس میں کورونا وائر س تیزی سے پھیلنے لگا،24گھنٹوں کے دوران سینٹرل پولیس آفس کے افسران سمیت 13ملازمین کورونا وائر س میں مبتلا ہو گئے ۔کورونا وائر س میں مبتلا ہو نے والوں میں 7ایگزیکٹو افسران اور اہلکار شامل ہیں جبکہ کورونا وائر س میں مبتلا ہونے والوں میں6منسٹریل سٹاف کے افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں،کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افسران اور اہلکاروں نے خود کو گھر و ں میں قرنطینہ کر لیا ہے،کورونا کیسز بڑھنے پر اے آئی جی ایڈمن نے آئی جی آفس کے تمام افسران اور ملازمین کو کرونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے ۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer