ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب عوام کو اسپیشل بوتھ سے چینی اور آٹا ملے گا

lahore high court
کیپشن: lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس:لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں ،قیمتوں  کو کنٹرول کرنےاور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے سیکرٹریز کو مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نےرمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں ،قیمتوں  کو کنٹرول کرنےاور دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  بھکاری بنایا جارہا ہے، معاملہ صرف گورننس کا ہے، لوگوں کی لائنیں  لگوائی جارہی ہیں اور شناختی کارڈز مانگے جارہے ہیں جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرائس کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔

 سرکاری وکیل نےآگاہ کیا عدالتی حکم پر پنجاب کے تمام سیکرٹریز کی میٹنگز کرائی ہے. سرکاری  وکیل  نے نشاندہی کی پنجاب کے 36 اضلاع میں سے لاہور کی آبادی سب سے زیادہ ہےاور تمام رمضان بازاروں کے ساتھ اسپشل بوتھ بنایا جائےگا جس سے صرف  آٹا اور چینی ملے گی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اورمقررہ  قیمت  کو یقینی بنایا جائے. سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایک لاکھ55 ہزار ٹن چینی دی جائے گی اور عوام نے سستی چینی کے لئے چینی زیادہ خریدنا شروع کردی،یہ عام المیہ جب کہیں سیل لگتی ہےتو قطاریں بھی لگتی ہیں.

عدالت نے یورپ میں لگنے والی سیل اور رمضان بازاروں میں لگنے والی لائنوں کا موازنہ کرنےپرسرکاری لا افسر پر برہمی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ یورپ میں جو سیل لگتی ہے کیا وہ بنیادی ضرورت ہے،عدالت نےدرخواست پر مزید سماعت 28 اپریل  تک ملتوی کردی