پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی

TAMGHA IMTIAZ
کیپشن: TAMGHA IMTIAZ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو :پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی ، امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن  ، وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین سمیت دیگر کے نام شامل ،وزیر اعلیٰ  پنجاب کی منظوری کے بعد 16 افراد کے نام سول ایوارڈز کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کر د یئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی،وزیر اعلیٰ  پنجاب کی منظوری کے بعد نام سول ایوارڈز کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کر د یئے گئے،سول ایوارڈز  کیلئے بھجوائے گئےناموں میں  نام ور شاعر امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن کا نام بھی  شامل ہے۔

 پنجاب حکومت کی جانب سےسابق پرنسپل ایچی سن کالج فقیر سید اعجاز الدین ، پرنسپل اینوائرنمنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، انیس ناگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد،مصور محمد جاوید ،ڈاکٹر خواجہ عبد الحی،محفوظ الرحمٰن،انجنیئر سید محبوب علی زیدی، ڈاکٹر محمد شکیل پتافی، ڈاکٹر عبد الحی ،شاہد زیدی، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، راشد علی رانا کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔