کیمپ جیل, مزید دس قیدیوں نے کورونا کو شکست دیدی

کیمپ جیل, مزید دس قیدیوں نے کورونا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: کیمپ جیل کے دس قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کیمپ جیل میں وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔

سروسز ہسپتال کے زیر نگرانی کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے دس متاثرین صحتیاب ہو گئے۔ دس قیدیوں کے صحتیاب ہونے کے بعد تصدیق شدہ قیدیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔اس سے پہلے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ قیدیوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

 خیال رہے کہ  محکمہ صحت نے جیل حکام کی درخواست پر تمام قیدیوں اور سٹاف کےکوروناوائرس کے ٹیسٹ کروائے جس میں 498قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کے نتائج موصول ہوئے۔ 59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں جبکہ 1سٹاف ممبرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تهی۔

صرف جیلوں میں ہی نہیں بلکہ ‏ملک بھر میں پاکستانی کورونا کو شکست دینے لگے۔ 2066 مریض صحت یاب ہو گئے. پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 192 جبکہ کیسز کی تعداد 9216 تک پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4195، سندھ 2764 ، خیبر پختونخواہ 1276 اور اسلام آباد میں تعداد 185 ہوگئی۔ پنجاب میں اموات کی تعداد بیس ہو گئی ۔

لاہورمیں کوروناکےتصدیق شدہ مریض629ہو گئے۔38 دنوں میں پنجاب میں کوروناسے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد45ہوگئی ہے ،لاہور میں مزید 2اموات سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد20 تک پہنچ گئی۔ کوروناسے متاثرہ 724 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت میو ہسپتال میں زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 135 ہے ، پی کے ایل آئی میں 22 ، چلڈرن میں 3 ، گنگا رام اور جنرل ہسپتال میں بھی 3، سروسز میں 21 ، جناح میں 4 ، مزنگ میں 7 ،ایکسپو سنٹر ہسپتال میں 243 مریض زیر علاج ہیں۔ 1میو ہسپتال سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 129 ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔