لاک ڈائون کی مخالفت کرنیوالوں کیلئے بری خبر

لاک ڈائون کی مخالفت کرنیوالوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (ویب ڈیسک)اب لاک ڈائون کی مخالفت کروگے تو ۔۔ فیس بک نے صارفین کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاون کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں اسلحے کے حامیوں سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کے لوگ لاک ڈاون ختم کرنے کیلئے مظاہرے کررہے ہیں تاہم ایسے وقت میں فیس بک نے لاک ڈاون کی حمایت کااعلان کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ وہ فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ایسی تمام پوسٹس اور مواد کو ڈیلیٹ کردے گی جس مٰیں لاک ڈاون کی مخالفت کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام پیجز، پوسٹس اور تقریبات کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے اور اس کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا کہا جائے گا۔ اس نے پہلے ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا، نیو جرسی اور نیبراسکا میں ایسی تقریبات کی  تشہیر اور پیجز کو ہٹایا ہے جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے متعلق بات کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف مہم کے لیے بھی فیس بک کی جانب سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔صارف اس وائرس یا اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے حوالے سے کسی غلط معلومات یا جعلی خبر کو لائیک یا کمنٹ کرے گا تو اسے خبردار کیا جائے گا۔  اگر وہ گزشتہ دنوں بھی ایسا کرچکا ہے تو مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اس پر کمنٹس، لائیک یا ری ایکشن کرنے والے افراد کو الرٹ کیا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے ویکسین سے متعلق مواد کو سرچ کرنے والے صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ قابل اعتبار ذرائع جیسے عالمی ادارہ صحت یا دیگر پر جایں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer