ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہے؟

وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے  کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کا چیک پیش کرنے والے شخص کو کورونا وائرس ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان کورونا  فنڈ میں مخیر حضرات کے عطیات وصول کررہے ہیں،ان سے لوگ وزیر اعظم ہائوس میں ملاقاتیں بھی کررہے ہیں، متاثر ہ شخص نےچند روز قبل  اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی تھیں اور وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق  اس نے  ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئیسولیشن اختیار کرلی ، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان اور ان کی قریبی شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے ۔ 

 

24 نیوز کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمںٹ نے دی اور وہ پہلے ان کا ٹیسٹ کرچکے ہیں، جب فیصل ایدھی سے رابط کیاگیا تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کردی۔ دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے  صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو ملاقات کے بعد ہی ان کے والد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، یہ علامات چار دن تک رہیں جس کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تو آج رپورٹ پازیٹو آگئی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل ایدھی ابھی اسلام آباد میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی نوبت نہیں آئی تاہم وہ ازخود قرنطینہ میں ہیں۔ 

فیصل ایدھی کی رپورٹ کی خبر ملنے پر ڈاکٹر فٰیصل نے لکھا "سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت اگیا, پتہ کریں خان صاحب کو تو نہیں ہوگیا, کچھ دن قبل ایدھی خان صاحب کو ملے تھے".

ایک اور صاحب نے بتایا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے علاوہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بھی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کرچکے ہیں ۔ انہوں نے لکھا" سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی میں کورنا مثبت آگیا ۔ فیصل ایدھی گزشتہ کے دوران ۔ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات اور اپنے ہاتھوں سے چیک دے چلے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ہاؤس میں ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت بھی کرچکے ہیں"۔

یادرہے کہ فیصل ایدھی کی طرف سے امدادی چیک دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری تھا کہ ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبرآگئی ۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer