آج موسم کیسا ہوگا؟

آج موسم کیسا ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سوموار کے روز ہونیوالی بارش سے لاہور کا موسم سہانا ہوگیا۔رات کو ٹھنڈ پڑنے سے شہریوں کو ایک بار پھر رضائیوں کی ضرورت پڑ گئی ۔

لاہور کے مختلف میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی،ٹائون شپ،مال روڈ،مزنگ ،لکشمی ،قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ،آندھی کے باعث لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کرگئے۔شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی بند ہونے سے اندھیرا چھا گیا۔

جانب بارش کے باعث کنال روڈ مال انڈر پاس کے نیچے لوگ جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ بارش سے بچنے کیلئے شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈولفن اہلکار بھی کنال روڑ مال انڈر پاس کے نیچے کھڑے ہوگئے۔ لوگوں کا رویہ دیکھ کر لگتا تھا بارش کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

لوگوں کے کھڑے ہونے سے کنال روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔ کورونا وائرس کیلئے سماجی دوری کا عملی طور پر مزاق اڑایا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن بھی غائب تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہےگا جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا-صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 38 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔

یاد رہے اپریل کے مہینے میں عموماً گرمی پڑتی ہے لیکن اس بار موسم خوشگوار ہے،24 ،25 اپریل کو رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہونے جارہا ہے۔رمضان کے مہینے میں روزہ داروں کیلئے موسم اچھا رہنے کا امکان ہے۔اس بار لاک ڈائون کی وجہ سے فضائی آلودگی بھی کم ہوئی ہے جس کے باعث گرمی بھی کم پڑے گی۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer