لاہوریوں کیلئے خوشخبری، یو اے ای کے شیروں کی چڑیا گھر آمد

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، یو اے ای کے شیروں کی چڑیا گھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) دبئی کے حکمران الشیخ راشد المکتوم کی طرف سے تحفے میں ملنے والے 18 شیر اور ٹائیگر لاہور پہنچ گئے، مرکزی تقریب کل چڑیا گھر میں منعقد ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی شرکت کریں گے۔

شیخ راشد المکتوم کی طرف سے 10 ٹائیگر اور 8 افریقن شیر تحفے کے طور پر بھیجے گئے ہیں۔ جانور دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچائے گئے جس کے بعد انہیں لاہور چڑیا گھر منتقل کیا گیا۔ لاہور چڑیا گھر میں 16 شیر اور ٹائیگر پہلے ہی موجود ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نئے مہمانوں کو چند روز تک کورنٹائن میں رکھا جائے گا اس کے بعد ان کے پہلے سے موجود جانوروں کے ساتھ جوڑے بنائے جائیں گے تاکہ ان کی بہتر اور صحت مند افزائش ہوسکے۔ نئے مہمانوں میں چار وائٹ ٹائیگر شامل ہیں جن میں تین نر اور ایک مادہ ہے۔

اسی طرح 6 بنگال ٹائیگر چڑیا گھر کی رونق بنے ہیں جن میں چارنر اور دو مادہ شامل ہیں۔ کل مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف کے مطابق عید سے قبل ہتھنی بھی لاہور چڑیا گھر پہنچ جائیگی۔