تحریک انصاف بھی اپنوں کو نوازنے کی روش پرچل نکلی

تحریک انصاف بھی اپنوں کو نوازنے کی روش پرچل نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) تحریک انصاف حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ گئے، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے بہنوئی کو چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا۔

چودھری نوید انوربھنڈر سابق سپیکر اور سینیٹر چودھری انور بھنڈر کے صاحبزادے ہیں، اپنے رشتے دار کو چیئرمین ایگرکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کرنے پر صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی میں پسند نا پسند یا تعلق داری کا کوئی عمل دخل نہیں، چیئرمین چودھری نوید بھنڈر سیاسی پس منظر کے حامل خاندان سےہیں، ان کا خاندان ضلع گوجرانولہ میں کئی دہائیوں سے سیاست میں خدمات انجام دے رہا ہے، نوید انور بھنڈر کے والد چودھری انور بھنڈر متعدد بار سینیٹر اور سپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہنا تھا  کہ تمام اتھارٹیز خود مختار ہوتی ہیں اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer