لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

 لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور کے گرجا گھروں میں بھی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹی 42 کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، لاہورمیں مسیحی برادری آج  ایسٹر منا رہی ہے، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعدمنایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے  لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکےشریک ہیں، مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے، انبیاء اکرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے گرانقدر کردار ادا کیا ہے،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، آج محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرناہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer