کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹرمپ کارڈ شاداب خان  ہیپاٹائٹس  سی کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انکی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

 چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں قومی کرکٹرشاداب خان کے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شاداب خان دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ڈاکٹروں نے شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں ان کا فٹ ہونا ضروری ہے، امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے،  انگلینڈ کے خلاف شاداب خان ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer