ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا : پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیکٹری ایریا : پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 100 مقدمات درج ہونے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ناکہ پٹرول پمپ، والٹن روڈ پر اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے مبینہ طور پر اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ میں اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف تقریباً 100 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔